ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی: سڑک کنارے سونے پر مجبور مستقبل کے فوجی : سوشیل میڈیا پر عوام برہم

اُڈپی: سڑک کنارے سونے پر مجبور مستقبل کے فوجی : سوشیل میڈیا پر عوام برہم

Sat, 20 Mar 2021 19:29:06    S.O. News Service

اُڈپی:20؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)فوج میں بھرتی کےلئےمنعقد ہوئی ریلی میں شریک ہونے کے لئے باہری اضلاع سے اُڈپی پہنچے نوجوان جمعرات کی رات سڑک کنارے ہی گزارہ کئے جانے پر عوام نے ضلع انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مستقبل کے فوجیوں کو رات بسرکرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے کوئی انتطام نہ  ہونے پر سخت مذمت کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر برہمی کااظہارکیا جارہاہے۔ عوام نے سوال اٹھایاہے کہ دیش کی حفاظت کرنے والے نوجوان سڑک کنارے سوکر رات گزارتے ہیں، انہیں رات بھر مچھر کاٹتے رہتےہیں ، کیا یہ صحیح ہے ؟

سابق وزیر پرمود مادھوراج نے بھی ٹیوٹر پر ’فوج میں بھرتی کے لئے پہنچے امیدواروں کووزارت دفاع کی طرف سے  کم سے کم کھانے پینے اور سونے کا انتظام کرنے کی بات کہی اور ملک کی خدمت کے لئے نکلے نوجوانوں سے برتے گئے  رویہ  کو صحیح نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

اس سلسلےمیں جب ضلع ڈپٹی کمشنر سے بات ہوئی تو ڈی سی نے بتایا کہ امیدواروں کو سونے کےلئے 6جگہوں پر انتظامات کئے گئے تھے لیکن چند نوجوان وہاں سوئے بغیر سڑک کنارے سوگئےہیں۔ جن جگہوں پر سونے کا انتظام کیاگیا ہے اس کی اطلاع امیدواروں تک پہنچانے کے لئے کارروائی کرنے کا ڈی سی نے جانکاری دی ہے، جس  کے متعلق بھی  پرمود نے ایک دوسرا ٹیوٹ پوسٹ کیا ہے۔


Share: